پٹنہ،2؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مشرقی وسطی ریل کے مغل سرائے ریلوے ڈویژن کے تحت کرمناشا-دھنیچھا اسٹیشن کے درمیان ایک مال گاڑی کے 16ڈبے آج علی الصباح پٹری سے اتر جانے سے گیا،مغل سرائے ریلوے لائن میں ٹرینوں کی آمدورفت متاثررہی ہے۔مشرقی وسطی ریلوے کے اہم افسر تعلقات عامہ راجیش کمار نے بتایا کہ حاصل آخری اطلاعات کے مطابق آج صبح تقریباََچاربجے ہوئے اس حادثے کی وجہ سے گیا،مغل سرائے ریلوے لائن کے اپ،لوور اور رورسل تینوں لائنوں پر ٹرینوں کی آمدوررفت متاثرہوگئی ہے۔پانچ سواری ٹرینوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ اس راستے سے گزرنے والی دیگر ٹرینوں کا روٹ تبدیل کرنے کی طرف چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغل سرائے ڈویژن کے سینئراعلیٰ افسران جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئے اوردوبارہ ٹریفک بحال کر نے کے لیے کام شروع کردیاگیاہے۔ساتھ ہی گیااورمغل سرائے سے ریلیف گاڑی بھی واقعہ کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔